سردی کے موسم کا بھرپور مزہ کیسے لیں؟

Share Article


سردی کا موسم یقیناًبہت پیارا اور اچھا لگتا ہے۔ اگر آپ اس موسم میں کچھ چیزوں پر عمل کرلیں تو اس موسم کو مزید دلچسپ اور خوشگوار بنا یا جاسکتا ہے ۔ہم ذیل میں کچھ باتیں لکھ رہے ہیں ، آپ اس پر عمل کریں اور اس موسم کا بھرپور مزہ لیں۔
*اگرچہ صبح کے وقت بھاگ دوڑ اور مصروفیت میں تھوڑا سا بھی فارغ وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن جب آپ چائے یا کافی کے لیے پانی ابلنے کا انتظار کر رہے ہوں یا چائے کا گرم کپ آپ کے سامنے رکھا ہوا ہو اور آپ اس کے تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے انتظار میں ہیں تو معمول کے دیگر کام نمٹانے کی بجائے کچھ لمحات غور و فکر کے لیے نکالیں۔
*ہم ایک ایسے کام کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ کو اٹ پٹا لگے گالیکن کرنے کے بعد آپ کو اس کے فائدے نظر آئیں گے۔یہ ایک ایسا کام ہے جس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ آپ کے دن بھر کو بدل سکتا ہے۔صبح سویرے اپنے بستر کو ٹھیک کرنا اور اپنے کمرے کی حالت گھر سے نکلنے سے پہلے درست کرنے سے دراصل آپ اپنے آپ کو عزت دے رہے ہوتے ہیں اور اپنا ہی خیال رکھ رہے ہوتے ہیں۔
*جب آپ کام سے گھر لوٹتے ہیں تو شاید آپ سب سے پہلے گھر کی شام کی روٹین میں مصروف ہو جاتے ہوں مثلاً کھانا بنانے یا بچوں کے کاموں میں۔لیکن ان چیزوں سے پہلے آپ اچھی طرح سے فریش ہولیں اور کپڑے بدلنے کے بعد کچھ دیر بیٹھیں سوچیں اور پھر گھریلو کام میں لگیں۔
*دن بھر پرسکون رہنے کا ایک ذریعہ نہانا بھی ہے۔سردیوں میں اس سے دوبالا فائدہ ہوتا ہے کہ گرم پانی سے نہانے کے بعد دن بھر کے امور کرنے میں بھی چستی اور گرمائش محسوس ہوتی ہے۔آپ نہانے کے ٹب میں گھر میں بنے باتھ سالٹس ڈال سکتے ہیں جیسے کہ ایپسم سالٹ میں تیل کے کچھ قطرے شامل کر کے۔
*دوسروں کو دینے کی عادت میں دراصل اپنا خیال رکھنے کا بھی ایک اہم پہلو ہوتا ہے۔آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ آپ کا بیرونی دنیا سے کچھ حاصل کرنے کا ایک تجربہ ہوتا ہے۔اگر آپ بینک کے ذریعے خیرات کی رقم کسی کو دیتے ہیں تو یہ ایک روایتی طریقہ ہو گا اس سے آپ ان لوگوں سے فاصلے پر ہوں گے جن کی آپ مدد کر رہے ہیں۔ضرورت مند لوگوں کو بذات خود جا کر مدد فراہم کریں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *