ورلڈ کپ 2019:انگلینڈ نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

Share Article

England

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019کیلئے اب زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ آسٹریلیا ،ہندوستان اوربنگلہ دیش کے بعد اب میزبان انگلینڈ نے بھی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی قیادت ایون مورگن ہی سنبھالیں گے ۔جبکہ ٹیم میں ٹام کرن، جوئے ڈینلی اور ڈیوڈ وِلی کو بھی جگہ ملی ہے۔قابل ذکرہے کہ انڈین پریمئر لیگ میں کھیل رہے زوفرا آرچر کو انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ پیر کو ہی آسٹریلیا اور ہندوستان نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی کو ہوگا۔پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم اس طرح ہے: مورگن (کپتان)، معین علی، جانی بیریسٹو، جوس بٹلر، ٹام کرن، جوئے ڈینلی، یلیکس ہیلس، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جوئے روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ وِلی، کرس ووکس، مارک ووڈ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *