’خالی پیلی‘ میں نظر آئے گی اننیا۔ایشان کی جوڑی، اگلے سال 12 جون کو ریلیز ہوگی فلم

Share Article

 

اسٹار کڈس کی بات کریں تو اننیا پانڈے بالی ووڈ میں مسلسل چرچہ میں ہیں۔ اس بار وہ اپنی تیسری فلم کو لے کرچرچہ میں ہیں۔ فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کے بعد وہ فلم ’خالی پیلی‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ایشان اور اننیا کے درمیان کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی۔ اس فلم کو ’سلطان‘ اور ’بھارت‘ فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر پروڈیوس کریںگے۔ دونوں کی جوڑی پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ فلم کا پہلا پوسٹر جاری ہوا ہے۔ تصویر میں سے ایشان اور اننیا ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہے ہیں۔ دونوں ایک ٹیکسی کے سہارے کھڑے ہیں۔ تصویر میں ایشان اور اننیا کافی ہاٹ لگ رہے ہیں۔

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے فلم ’خالی پیلی‘ کا پہلا پوسٹر ٹویٹر پر شیئرکیا۔ ترن نے ٹویٹ کیا – ‘بھارت، ٹائیگر زندہ ہے اور سلطان جیسی فلموں کی ہدایت کرنے والے علی عباس ظفر نے جی اسٹوڈیوز کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔مقبول خان کی ہدایت کاری فلم’خالی پیلی‘ میں ایشان کھٹر اور اننیا پانڈے ساتھ میں کام کریں گے۔ 11 ستمبر سے فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ علی عباس ظفر اس فلم کو جی اسٹوڈیوز اور ہمانشو مہرا کے ساتھ پروڈیوس کریں گے۔ فلم 12 جون، 2020 کو ریلیز ہوگی‘۔
فلم کی کہانی لو اسٹوری پر مبنی ہوگی۔ فلم میں ایشان ۔اننیا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *