لکھنؤ میں الیکٹرک سٹی بسوں کی چارٹر بکنگ یکم ستمبر سے

 

لکھنؤ، سٹی ٹرانسپورٹ راجدھانی لکھنؤ میں الیکٹرک سٹی بسوں کی چارٹر بکنگ یکم ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے۔چارٹر بکنگ شروع ہونے سے لوگ شادی یا دیگر مواقع پر الیکٹرک سٹی بسوں کی بکنگ کرا سکیں گے۔

سٹی ٹرانسپورٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عارفثقلیننے جمعہ کو بتایا کہ لکھنؤ میں الیکٹرک سٹی بسوں کی چارٹر بکنگ یکم ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس سے لوگ اب شادی یا دیگر مواقع پر الیکٹرک سٹی بسوں کی بکنگ کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دارالحکومت میں 31 سیٹوں والی اے سی الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔یکم ستمبر سے الیکٹرک بسوں کی ایڈوانس بکنگ پر خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ دارالحکومت میں منعقد ہونے والے سرکاری و نجی مقاصد کے لئے بھی الیکٹرک بسوں کی بکنگ ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ اسکول کے بچوں کے لئے پکنک یا مذہبی مقامات کے سفر کے لئے بھی الیکٹرک بسوں کی بکنگ ہو سکے گی۔ الیکٹرک بسوں کی بکنگ لکھنؤ کے چارباغ بس اسٹیشن میں واقع سٹی ٹرانسپورٹ کے کیمپ آفس ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *