انتخابی موسم میں سوشل میڈیا پرچھائیں دو خاتون پولنگ افسر

Share Article

polling-officers

نئی دہلی:اترپردیش کے دیوریا کی رہنے والي اور اس وقت لکھنؤ پی ڈبلیو ڈی میں ملازم رینا دویدی کے بعد بھوپال سے بھی ایک گلیمرس خاتون پولنگ افسرکی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک طرف جہاں سیاست داں اپنی اپنی جیت یقینی کروانے کو لے کر دن رات ایک کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف ان کی قسمت کو ای وی ایم میں بند کرنے کی ذمہ داری نبھانے والی دو خواتین پولنگ افسر ان ان دنوں انٹرنیٹ پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سے ہی یہ ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں کو بڑی تعداد میں فرینڈ ریکویسٹ آ رہی ہیں۔ دونوں کا انٹرویو لینے کے لئے ان کے گھر پر جہاں میڈیا کے لوگ پہنچ رہے ہیں وہیں ان کے ساتھ سیلفی لینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Reena
چلئے، ان دونوں سے آپ کا تعارف کروا دیتے ہیں۔ ان میں ایک ہے رینا دویدی، جن کی ڈیوٹی لکھنؤ کے ایک پولنگ مرکز میں لگی تھی۔ ای وی ایم لے کر جاتے ہوئے رینا کی ایک تصویر ان کے ایک ساتھی کارکن نے کھینچی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس کے فوراً بعد سے ہی انٹرنیٹ پر ان سے رابطہ کرنے والوں کا سیلاب سا آ گیا۔ دوسری طرف بھوپال کی یوگیشوری گوہٹے کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے۔ پولنگ والے دن ای وی ایم لے جاتے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا پہنچی، انکے فینس کی تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ اب انہیں ہر ایک لمحے میں ایک اچھے فرینڈ ریکویسٹ مل رہی ہے۔

Reena-dwadi

اپنی اس شہرت سے لطف اندوز ہو رہی یوپی اسٹیٹ میں جونیئر اسسٹنٹ 32 سالہ رینا دویدی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی وقت سے تھوڑا جلدی ہو گئی تھی پر انہوں نے اپنی مرضی سے یہ کیریئر منتخب کیا۔ لوگ انہیں پسند کر رہے ہیں اور وہ ہر ایک لمحے کو مکمل طور پر انجوائے کر رہی ہیں۔
رینا کہتی ہیں کہ سب سے بہترکمپلیمنٹ انہیں ان کے بیٹے آدت سے ملا ہے۔ 9 ویں کلاس میں پڑھنے والا آدت اپنے دوستوں کو ویڈیو کال کرکے کہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیلی ساڑی میں جو خاتون ان دنوں چھائی ہوئی ہے، وہ دراصل میری ماں ہے۔ رینا کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے، جب ان کی ڈیوٹی انتخابات میں لگی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ 2014 کے لوک سبھا اور 2017 کے اسمبلی انتخابات کے دوران لکھنؤ کے کئی پولنگ مراکز میں اپنی خدمات دے چکی ہیں۔ لیکن اس بار وائرل ہوئی ان کی تصویر نے انہیں سیلیبرٹی بنا دیا ہے۔

yogeshwari-gohte
یوگیشوری گوہٹے کی ڈیوٹی بھوپال کے گووندپورا پولنگ ا سٹیشن میں لگی۔ پولنگ اسٹیشن پر پہنچتے ہی نیوز فوٹوگرافر نے اپنا کیمرہ ان کی طرف زوم کر دیا۔ دوپہر ہوتے ہوتے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔ میڈیا نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ اس وقت ڈیوٹی پر ہیں۔ بعد میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس بات سے کافی حیران ہیں کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کپڑے پہنتی ہیں۔کسی کی رول ماڈل بننے کے لئے وہ یہ سب نہیں کرتی ہیں۔ یوگیشوری کا خیال ہے ایک عورت کے کپڑے نہیں بلکہ اس کا پیشہ ورانہ طریقہ اور نرم مزاج سب سے زیادہ معنیٰ رکھتا ہے۔

yogeshwari

ووٹنگ کے بعد یوگیشوری نے اپنے کام سے ایک دن کی چھٹی لی لیکن میڈیا اہلکار ان کے گھر کا پتہ معلوم کر وہیں پہنچ گئے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہر کوئی ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا ہے۔ فی الحال ہر ایک منٹ میں انہیں سوشل میڈیا پر ایکفرینڈ ریکویسٹ مل رہی ہے، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے اپنی پروفائل ہٹانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *