الیکشن ہارے ہیں حوصلہ نہیں : تیجسوی

Share Article

 

کانگریس لیڈران کی غیر موجودگی میں بدھ کے روز سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ عظیم اتحاد کے جائزہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوے جزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ شکست اور فتح چلتی رہتی ہے۔ عظیم اتحاد کے لوگ متحد ہیں۔ بھلے ہی الیکشن میں انکی شکست ہوئی ہو لیکن وہ حوصلہ نہیں ہارے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ان کے جلسوں میں بہت بھیڑ ہوتی تھی۔ اس لئے جو نتائج ا?ئے وہ حیرت انگیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے درمیان جائیں گے اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ انک ے جسلوں میں بھیڑ جٹنے کے باوجود ان کے امیدواروں کو شکست کیوں ملی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی کو شکست یا فتح نہیں ملی ہے۔ شکست اور فتج الیکشن کا حصہ ہے۔ متحد ہوکر ہم لوگ الیکن کے نتائج پر غور و فکر کر رہے ہیں۔

 

یہ دریافت کرنے پر کہ عظیم اتحاد کے جائزہ اجلاس میں کانگریس کے لیڑران نے شرکت کیوں نہیں کی انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور احمد پٹیل سے انکی بات چیت ہوئی ہے۔ صرف بہار میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا ٹرینڈ یہی تھا۔ اس لئے قومی سطح پر شکست کا جائزہ لینے کے لئے دہلی میں اعظیم اتحاد کی ایک میٹنگ ہو رہی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو متحد رہنا ہے اور متحد رہ کر ہی ہم مستقبل کی لڑائی لڑ سکتے ہیں۔

 

یہ پوچھے جانے پر کہ ا?رجے ڈی کا صفایا کیوں ہو گیا انہوں نے کہا کہ سیاست میں کسی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ مستقبل کی لڑائی ابھی باقی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نتیش کمار ، سشیل کمار اور رام ولاس پاسوان کے جلسوں میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہوتی تھی پھر بھی این ڈی اے کے امیدواروں کو فتح ملی۔ عوام کے درمیاں جا کر ہم لوگ اپنے طریقے سے اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے۔عظیم اتحاد کے جائزہ اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماوں میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی ، شرد یادو، ا?لوک مہتا، عبدالباری صدیقی ، رام چندر پوروے وغیرہ اہم تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *