ایکتا کپور نے اسمرتی ایرانی کو اس انداز سے کیا برتھ ڈے وش

Share Article

ekta-kapoor

ٹی وی کے سبمشہور شو کی بات جب جب ہوگی اس میں ایک شو کا نام ضرور آئے گا، اس شو کا نام ہے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘، اس شو نے ناظرینکے دلوں میں 8 سالوں تک راج کیا تھا، آج بھی لوگ اس شو کواسمرتی ایرانی کے ساتھ ایکتا کپور کو ہمیشہ یاد کرتے رہتے ہیں۔

اس شو کے ساتھ ہی اسمرتی ایرانی اور ایکتا کپور کی دوستی کی بھی شروعات ہو گئی تھی،۔ٹی وی انڈسٹری کو چھوڑ کراسمرتی ایرانی نے سیاست کا دامن بھی تھام لیا ہے لیکن ان دونوں کی دوستی اور بھی مضبوط ہوتی چلی گئی۔ اب اسمرتی ایرانی کی سالگرہ پر ایکتا کپور نے انہیں بیحد ہی خوبصورت طریقے سے نیک خواہشات اورمبارکباددی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ایکتا نے سوشل میڈیا پر اسمرتی کے ساتھ کی ایک خوبصورت تصویرکوشیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہیں۔ اس کے ساتھ ایکتا کپور نے ایک پیغام بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سول سسٹر، آپ سب سے بہترین لوگوں میں ہو جنہیں میں جانتی ہوں، میں سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی مگر ایک چیز جانتی ہوں کہ آپ ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑی ہوتی ہو، اور سماج کیلئے جو اچھا ہے اس کیلئے آواز اٹھاتی ہو، بہت ساری آپ کے لئے دعا اور نیک خواہشات‘۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *