پی چدمبرم کی ضمانت کی درخواست کو ای ڈی نے کی مخالفت

Share Article

 

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اس معاملے میں کارتی کی گرفتاری اب ہونی ہے، اسٹے ہٹتے ہی ہوں گے گرفتار

سپریم کورٹ میں پی چدمبرم کی ضمانت درخواست کی ای ڈی نے مخالفت کی۔ ای ڈی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ چدمبرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں رنگا-بلا نہیں ہوں، تو مجھے کیوں جیل میں رکھا جا رہا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس جرم کی سنجیدگی معاشرے پر اثرات ڈالتی ہے۔سماعت ابھی جاری ہے۔

تشار مہتا نے کہا کہ عام آدمی کا نظام سے اعتماد ختم ہو جائے گا۔ملزم وزارت خزانہ کے عہدے پر تھے۔ مہتا نے کہا کہ ایک گواہ نے ان کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ اس گواہ نے کہا کہ وہ بہت متاثر کن ہیں۔ تشار مہتہ نے کہا، کیا ہم تبھی کارروائی کریں گے جب جرم کرنے والا رنگا-بلا ہوگا؟ مہتا نے کہا کہ چدمبرم اتنے متاثر کن ہیں کہ ایک گواہ چدمبرم کے سامنے بیان دینے سے پیچھے ہٹ گیا۔ یہ ان کا اثر ہی تھا کہ گواہ نے آمنا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔ ہم نے اس کا بیان درج کیا ہے جو سیل بند لفافے میں عدالت کو دیا ہے۔

مہتا نے کہا کہ ای ڈی کے معاملے میں کارتی چدمبرم کی گرفتاری اب ہونی ہے۔ انہوں نے اب تک پیشگی ضمانت کی عرضی نہیں لگائی ہے۔ منی لانڈرنگ کے کچھ دفعات کو انہوں نے چیلنج دے رکھی ہے۔ لہذا عدالت میں ان دفعات پر اسٹے کی وجہ سے وہ اب تک بچے ہوئے ہیں۔ کورٹ کا اسٹے ہٹتے ہی وہ گرفتار ہوں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *