منی لانڈرنگ معاملہ میں رابرٹ واڈرا آج پھر ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے

Share Article
vadra
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے مبینہ طور پر بیرون ملک جائیداد رکھنے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں بدھ کے روز تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔ منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی واڈرا سے جمعرات کو پھر سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق رابرٹ واڈرا سے 40 سے زیادہ سوال پوچھے گئے۔ اس دوران واڈرا نے لندن میں کسی بھی طرح کی املاک ہونے سے انکار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا سنجے بھنڈاری سے کوئی لینا۔ دینا نہیں ہے۔ بھنڈاری سنٹیک انٹر نیشن کے مالک ہیں اور واڈرا کی ان سے دوستی رہی ہے۔ذرائع کے مطابق رابرٹ واڈرا سے تین مرحلوں میں سوال پوچھے جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *