احمدپٹیل کے قریبی کے ٹھکانوں پرای ڈی کاچھاپہ

Share Article
ahmad-patel
گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کسی بھی طرح سے الیکشن جیتنے کی تیاری میں ہے۔اس دوران دہلی میں سندیساراگروپ کے ٹھکانوں پر5500کروڑکے گھوٹالے کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )نے چھاپہ ماراہے۔اس معاملہ میں بڑی بات یہ ہے کہ چھاپے ماری کچھ ایسے لوگوں کے ٹھکانوں پربھی کی گئی ہے جوکام تواحمدپٹیل کے یہاں کرتے تھے لیکن انہیں تنخواہ سندے ساراگروپ کی جانب سے دی جاتی تھی۔اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس کی جانچ کررہاہے۔
اس معاملے پرایک نیوزچینل سے احمدپٹیل نے کہا’جن تین لوگوں کے یہاں چھاپے مارے گئے(دھنشیان پانڈے، سنجیومہاجن اورلکشمی چند شرما)ان میں سنجیومہاجن ان کے گھرآتے ہیں‘‘۔احمدپٹیل نے اس علاوہ کسی بھی ردعمل دینے سے انکارکردیا۔
یہ بھی بتایاجارہاہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )نے آج 30نومبرکوکانگریس کے راجیہ سبھارکن احمدپٹیل کے سات ٹھکانوں پرچھاپے ماری کی ۔یہ سبھی ٹھکانے دہلی کے ہیں۔کہاجارہاہے کہ ای ڈی میں شکایت ہوئی تھی جس کے نتیجے میں یہ کارروائی ہوئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *