نئی دہلی، انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی اقبال مرچنٹ پر ای ڈی نے شکنجہ کس لیا ہے۔ ای ڈی نے منگل کو اقبال مرچی کے قریبی ہمایوں مرچنٹ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے پاس اقبال مرچی کی پاور آف اٹارنی ہے۔ اسے دوپہر بعد ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ہمایوں مرچنٹ کی گرفتاری سے اقبال مرچی کو سخت جھٹکا لگا ہے۔ مرچنٹ، مرچی کی غیر قانونی جائیداد، کاروبار اور سیاسی ساز باز کی اہم کڑی ہے۔ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل سے وابستہ کچھ متنازعہ پراپرٹی سودے میں بھی اس کا کردار سامنے آ چکاہے۔ جانچ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ممبئی کی ورلی لینڈ ڈیل میں ہمایوں مرچنٹ کااہم کردار ہے۔ مرچنٹ کی گرفتاری سے آنے والے دنوں میں پرفل پٹیل کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔
ہندو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here