جموں وکشمیر میں ابھی نہیں ہوں گے اسمبلی انتخابات، عمر عبداللہ ناراض

Share Article

jammu-and-kashmir

گزشتہ کچھ وقت سے اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ جموں وکشمیرمیں لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے۔ تاہم اتوارکوالیکشن کمیشن نے ان تمام قیاس آرائیوں پرروک لگا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرمیں فی الحال صرف لوک سبھا الیکشن ہوں گے۔ کمیشن کے مطابق سیکورٹی وجوہات کے سبب یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہاں لوک سبھا الیکشن پانچ مرحلوں میں ہوں گے۔ گزشتہ کچھ وقت سے الیکشن کمیشن کی نظرجموں وکشمیرپرتھی۔ وہاں کے حالات پرمسلسل نظررکھی جارہی تھی۔ الیکشن کمیشن نے بھی حالیہ دنوں میں وہاں کا دورہ کیا تھا۔ کمیشن نے کہا کہ انہیں وہاں کی حکومت اوروزارت داخلہ سے رپورٹ بھی ملی تھی۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی دلیل دی تھی کہ ایک ساتھ دوانتخابات میں امیداروں اوررائے دہندگان کو سیکورٹی فراہم کرپانا مشکل کام ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پرجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرناراضگی ظاہرکی ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ سال 20 دسمبرسے صدرراج نافذ کیا گیا تھا۔ جموں وکشمیرمیں بی جے پی ۔ پی ڈی پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد محبوبہ مفتی نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *