الیکشن کمیشن نے صدرجمہوریہ کو سونپی 17 ویں لوک سبھا کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کی فہرست

Share Article

 

ملک کے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے الیکشن کمشنروں اشوک لواسا اور سشیل چندرا کے ساتھ ہفتہ کے روز صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے صدر جمہوریہ کو 17 ویں لوک سبھا کے عام انتخابات -2019 میں کامیاب ہوئے ممبران پارلیمنٹ کی فہرست سونپی۔

 

صدر رام ناتھ کووند نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کو ملک کے سب سے بڑے جمہوریت کے لئے انتخابی عمل کی کامیاب تکمیل کے لئے مبارک باد دی۔

 

صدر نے لوگوں کے ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انتظام کے کام میں لگے الیکشن کمیشن کے حکام اور ملازمین، دیگر عوامی حکام، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ سب سے بڑھ کر، انہوں نے سینکڑوں لاکھوں ووٹروں کی تعریف کی، جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ہمارے آئین اور بھارت کی گہری اور غیر متزلزل جمہوری روایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *