الیکشن کمیشن کی باغی لیڈروں پرتاحیات الیکشن لڑنے پرروک لگانے کی سپریم کورٹ سے اپیل

Share Article

election-commission

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ داغی لیڈروں کوالیکشن لڑنے پرتاحیات روک لگادی جائے۔کمیشن نے یہ اپیل عدالت میں داغی لیڈروں کے انتخابات لڑنے پرروک کیلئے دائرعرضی پرسنوائی کے دوران لگائی ہے۔کمیشن نے کہاکہ اس نے اپنی یہ مانگ سرکارسامنے بھی رکھی ہے اوروہ اس بارے میں قانون میں ترمیم کرنے کیلئے سرکارکوبھی لکھ چکاہے۔کمیشن کی اس بات پرعدالت نے اس بات کی ثبوت مانگتے ہوئے کہاکہ کب لکھاہے سرکارکودکھاؤ۔اس پہلے 31اکتوبرکوسپریم کورٹ میں کرمنل معاملوں میں سزایافتہ عوامی نمائندوں کے الیکشن لڑنے پرتاحیات روک کی مانگ والی پی آئی ایل پرسماعت کے دوران داغی لیڈروں کے خلاف پنڈنگ معاملوں کی جانکاری مانگی گئی تھی۔کورٹ نے کہاتھا،کیادرخواست دہندہ کے پاس اس کاکوئی بیوراہے۔
عدالت نے درخواست دہندہ سے کہا،آپ سزاہونے کے بعد6سال کی روک پربحث کررہے ہولیکن جب کورٹ میں کیس 20-20سال تک پینڈنگ رہتاہے اورچارٹرم گذرجاتے ہیں، اس کے بعدچھ سال کی روک کا کیامطلب‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *