ریستورانت کے کھانے 

Share Article


فاسٹ فوڈ اور مرغن کھانے کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔ اس غذا کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ ریستورانوں میں ملنے والے کھانے میں برگر اور چپس جیسے فاسٹ فوڈ سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں 600 کیلوریز سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ ایک تحقیق میں انہوں نے پایا کہ ریستورانٹ میں ایک وقت کے کھانے میں اوسطاً 1033 اور فاسٹ فوڈ میں 751 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے جب فاسٹ فوڈ چینز کے کھانے کو پرکھا تو پایا کہ ان مقامات کا کھانا فکر کا باعث ہے۔انھوں نے 21 مختلف ریستورانٹ اور چھ فاسٹ فوڈ چینز کی 13,500 کھانے کی چیزوں پر تحقیق کی۔ان میں سے آدھے سے زیادہ پکوان ایسے تھے جن میں 1000 سے زیادہ کیلوریز پائی گئیں۔ دس میں سے ایک ہی ڈش میں چھ سو کیلوریز سے کم پائی گئیں۔
اس تحقیق کے نتائج حیران کن ہیں ۔اگر ہم اپنی صحت کی بقاء چاہتے ہیں تو ہمیں فاسٹ فوڈ اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *