چین کے سیچوان صوبے میں زلزلے کے جھٹکے، 11 افراد ہلاک

Share Article

 

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں پیر کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 122 افراد زخمی ہوگئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت کا اندازہ6.0 لگایا گیا ہے۔

 

Image result for Earthquake shock kills 11 people in Sichuan province of China

اطلاعات کے مطابق چین ارتھکیویک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ رات 10.55 بجے پر آیا اور اس کا مرکز زمین کے 16 کلومیٹر نیچے رہا۔ فی الحال امدادی کام جاری ہے۔ چین کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت نے ’ایمر جنسی رسپانس ‘ سروس کو چالو کر دیا ہے۔ ساتھ ہی زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی اور راحت رسانی کے کام کے لئے ‘ورک ٹیم’ کو بھیج دیا گیاہے۔ سیچوان صوبے میں اہم ہائی وے اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

Image result for Earthquake shock kills 11 people in Sichuan province of China

قابل ذکر ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں میں شگاف پڑ گیا ہے۔ اسی علاقے کے سال 2008 میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی وجہ سے 87000 لوگوں کی یا توجان چلی گئی تھی یا پھر وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *