مرمت کی وجہ سے ڈبروگڑھ-چنڈی گڑھ ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں منسوخ

Share Article

 

لکھنؤ، 23 مئی  شمالی ریلوے انتظامیہ سہارنپور-انبالہ روٹ پر مرمت کاموں کی وجہ سے 26 مئی کو میگا بلاک لینے جا رہا ہے۔اس لئے 15903 ڈبروگڑھ-چنڈی گڑھ ایکسپریس 24 مئی کو، 12357 کولکاتہ-امرتسر درگیانا ایکسپریس 25 مئی کو 12358 امرتسر کولکاتہ درگیانا ایکسپریس 27 مئی کو منسوخ رہیں گی۔

 

دیپک کمار نے جمعرات کو بتایا کہ ریلوے انتظامیہ سہارنپور-انبالہ روٹ پر برارا اور کیسری سٹیشنوں کے درمیان پل کی مرمت کے لئے 26 مئی کو میگا بلاک لیاجائیگا۔ اس دوران پل نمبر 283 کے گرڈر بدلے جائیں گے۔یہ کام صبح آٹھ بجے سے رات 11 بجے تک چلے گا۔

 

انہوں نے بتایا کہ پل مرمت سے پہلے دوسرے کام شروع ہو جائیں گے۔اس لئے 15903 ڈبروگڑھ-چنڈی گڑھ ایکسپریس 24 مئی کو، 12357 کولکاتہ-امرتسر درگیانا ایکسپریس 25 مئی کو، 15904 چنڈی گڑھ-ڈبروگڑھ ایکسپریس 26 مئی کو، 12358 امرتسر کولکاتہ درگیانا ایکسپریس 27 مئی کو منسوخ رہیں گی۔ اس کے علاوہ 12231 لکھنؤ چنڈی گڑھ ایکسپریس اور 15011 لکھنؤ- چنڈی گڑھ ایکسپریس سہارنپور تک جائیں گی۔ یہ دونوں ٹرینیں 26 مئی کو سہارنپور سے چنڈی گڑھ کے درمیان رد رہیں گی، جبکہ 12232 چنڈی گڑھ-لکھنؤ ایکسپریس اور 15012 چنڈی گڑھ-لکھنؤ ایکسپریس چنڈی گڑھ کی جگہ سہارنپور سے چل کر لکھنؤ آئے گی۔یہ دونوں ٹرینیں 26 مئی کو چنڈی گڑھ سے سہارنپور کے درمیان رد رہیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *