دبئی کے حاکم شیخ محمد کے 3 بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

Share Article

hakim-shaikh

دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے 3 بیٹوں کے نکاح کے سلسلے میں تقریب گزشتہ شام منعقد ہوئی۔العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق، رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم نے سوشل میڈیا پر اپنے تینوں بھائیوں کی اَن دیکھی تصویر پوسٹ کی اور انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے “قومی مسرّت” کا موقع قرار دیا۔مذکورہ تصویر میں “فزاع” کے نام سے مشہور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد، دبئی کے حاکم کے نائب شیخ مکتوم بن محمد اور محمد بن راشد آل مکتوم نالج فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ احمد بن محمد نظر آ رہے ہیں۔دبئی اسپورٹس کونسل نے جس کے سربراہ شیخ حمدان ہیں،،، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو اْن کے بیٹوں کے نکاح کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔اسی موقع پر متعدد ستاروں اور مشہور شخصیات نے شیخ محمد اور ان کے بیٹوں کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *