ڈرائیور کو نیند آنے سے کار گنگ نہر میں ڈوبی، تین کی موت

Share Article

 

کھتولی کوتوالی علاقے میں بدھ کو ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے پر بے قابو ہوئی کار گنگ نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا اور واقعہ کی معلومات مہلوکین کے خاندان کو دی۔

 

Image result for The driver died in the car gang canal, the death of three

 

سونی پت کے سوال کلا گاؤں رہائشی تین نوجوان گاڑی میں بیٹھ کر بدھ کو سونی پت سے ہری دوار جا رہے تھے۔ ابھی وہ لوگ کوتوالی کھتولی کے گنگ نہر ٹریک پر پہنچے ہی تھے کہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آ گئی۔ اس سے بے قابو کار گنگ نہر میں ڈوب گئی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دیہاتیوں کی مدد لے کر نہر سے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔
داروغہ سنیل شرما نے بتایا کہ مرنے والوں کے نام ابھی نہیں پتہ چل پائے ہیں، لیکن وہ تمام سونی پت کے سوال کلاگاؤں کے رہنے والے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *