مدھوبالا کی سالگرہ پر گوگل نے بنایا ڈوڈل، ایسے کیا یاد

Share Article

 

ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ مدھوبالا کی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ان کے نام ڈوڈل وقف کیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ آج کے ہی دن دنیا بھر میں ویلیںٹائن ڈے منایا جا رہا ہے۔

 

ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ مادھو بالا کے جنم دن کے موقعے پر گوگل نے جمعرات کو ان کے نام ڈوڈل وقف کیا۔ خاص بات ہے کہ ااج کے ہی دن دنیا بھر میں ویلن ٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل کو مدھو بالا کی شاندار فلم ’گل اعظم‘ میں نبھائے انارکلی کے کردار میںب نای اگیا ہے۔ اس ڈوڈل کو بنگلورو کے کلاکار محمد ساجد نے بنایا ہے۔

 

1933کو دلی میں پیدا ہوئی مدھو بالا کااصلی نام ممتاز جہاں بیگم دہلوی تھا۔ مدھو بالا نے بالی ووڈ میںکئی شاندار فلموں میں کام کیا لیکن شرعات میں فلمی سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ بالی وود کی مرمل منرو کہی جانے والی مدھو بالا کی پرورش ممبئی کی جگی بستیوں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے نو سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔

 

Image result for madhubala

شروعات میں مدھو بالا نے کام اس لیے کیا کیونکہ پریوار کی معاشی حالات اچھی نہیں تھی لیکن دھیر دھیرے مدھو بالا ہندی سنیما کی ٹاپ اداکارہ میں شامل ہوئی گئی۔ 1947میں انہوں نے نیل کمل میں اہم کردار ادا کی وہ سال 1949میں نو فلموں میں نظر آئیں جس میں اشوک کمار کے ساتھ بلاک باسٹر فلم ’محل‘ میںکیا۔ یہی مدھو بالا کے کیریئر کا سب سے بڑا ٹرنینگ فیز تھا۔لیکن مدھو بالا کا یہ فلمی سفر لمبا نہیں چل سکا۔ لمبی بیماری کے بعد 23فروری 1969کو صرف 36سال کی عمر میں مدھو بالا کا انتقال ہو گیا۔ مدھو بالا نے اپنے کیریئر میں 70سے زیادہ فلموں میں کام کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *