ڈاکٹر نے خاتون مریض کینس کاٹ دی، شکایت کرنے پر رشتہ داروں سے مارپیٹ

Share Article

 

میرٹھ، ڈاکٹرکی لاپروائی کی وجہ سے ایک خاتون موت کے منہ میں پہنچ گئی ۔خاتون کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اس کے باوجود نرسنگ ہوم مالک نے دوگنا بل بنا کر ان کے ہاتھ میں تھما دیا۔ مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے الٹا ان کے خلاف ہی تھانے میں لوٹ کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ متاثرین نے منگل کو ایس ایس پی سے شکایت کرتے ہوئے اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا۔

منگل کو انسانی حقوق تحفظ تنظیم کے قومی صدر شیواجی سنگھ راٹھور کے ساتھ جٹولی کی منجواپنے رشتہ داروں کے ساتھ ایس ایس پی آفس پہنچی۔ منجو نے بتایا کہ اس کی دیورانی کو 25 جولائی کو کنکرکھیڑا کے آشوتوش نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔ 26 جولائی کو ڈاکٹروں نے اس کی دیورانی کے بچہ دانی کا آپریشن کیا۔ الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے غفلت برتتے ہوئے خواتین مریض کی دو رگ کاٹ ڈالی۔ اس کے باوجود عورت کے رشتہ داروں سے دگنی رقم وصول کی۔ حالت بگڑنے پر متاثرہ کے اہل خانہ نے اسے دوسرے ڈاکٹر کو دکھایا تو معاملے کا انکشاف ہوا۔

رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اس معاملے کی شکایت کرنے وہ نرسنگ ہوم پہنچے تو نرسنگ ہوم مالک نے ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔ اتنا ہی نہیں اس نے مار پیٹ اور لوٹ کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے پولیس بلا ئی۔ الزام ہے کہ نرسنگ ہوم کے مالک کے دباؤ میں پولیس نے الٹا ان کے خلاف ہی لوٹ کی رپورٹ درج کر ادی۔ متاثرین نے اسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا کر معاملے کی سچائی سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ایس ایس پی اجے ساہنی نے واقعہ کی تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *