سعودی عرب کی وزارت صحت نے رواں سال حجاج کرام کے لیے ’فوری مترجم‘ کی سہولت پیش کی ہے۔ یہ سہولت ڈاکٹر اور مریض کے درمیان بات چیت کے مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی جس کا سامنا مختلف زبانیں بولنے والے حجاج کی شکل میں ہوتا ہے۔
Image result for health in saudi arabia
مِنی اسپتال کی ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے شعبے کے سربراہ عبدالرحمن ابو خضاعہ نے بتایا کہ وزارت صحت نے ترجمے کا ایک آلہ( Interpreter))فراہم کیا ہے جو حج سیزن کے دوران ڈاکٹروں کی مریضوں کے ساتھ گفتگو کے ترجمے میں بڑی حد تک کردار ادا کرے گا۔ وزارت صحت کی جانب سے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ اس کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان بات چیت کا مسئلہ حل کرنے میں بڑی اہمیت کا حامل ہو گا اور اس کے ذریعے متعدد زبانیں بولنے والے حجاج کرام کے ساتھ رابطے کی مشکل کو آسان بنایا جا سکے گا۔ابو خضاعہ کا مزید کہنا تھا کہ “اللہ کے فضل اور اس کے بعد خادم الحرمین الشریفین کی حکومت اور سعودی وزارت صحت کی نوازش سے یہ آلہ فراہم کیا گیا ہے۔ اس طرح مریض کا پیغام آسانی کے ساتھ معالج تک پہنچ جائے گا اور مرض کی تشخیص اور علاج ہو سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here