ڈی ایم کے سربراہ اسٹالن نے مہابلی پورم میں مودی-شی سربراہ اجلاس کے انعقاد کا کیا خیر مقدم

Share Article

دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کے مہا بلی پورم میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی ژنپنگ کے سربراہ مذاکرات کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹالن نے کہا کہ سربراہ مذاکرات کے انعقاد کے لئے مہابلی پورم کے انتخاب پر وہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اہمیت کے حامل مہا بلی پورم میں مودی اور صدر شی کے سربراہ اجلاس کا وہ تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے سربراہی مذاکرات کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔

ڈی ایم کے صدر نے جنوبی ہندوستان کے پللوشاہی خاندان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں پہلے پللو بادشاہوں نے چین کے ساتھ سمندری راستے سے تعلق قائم کیے تھے۔ ممکنہ طور یہ پہلا موقع ہے جب تمل ناڈو کے کسی دوردراز واقع مقام پر دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کا کوئی سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *