اقلیتی کمیشن میں انٹرن شپ کی ابتداء

Share Article

Ms-Sirishti-Verma

نئی دہلی: دہلی اقلیتی کمیشن نے عملی تجربہ حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے انٹرن شپ کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت مختلف ڈپارٹمنٹس ،بالخصوص قانون اور سیاسیات ،کے طلبہ کمیشن میںآکر اس کے کام اور شکایتوں کی نوعیت کوسمجھنے اور ان پر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔یہ پروگرام طالب علم کی ضرورت کے لحاظ سے ایک ہفتہ یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی مدت کے لئے ہوگا جس کے دوران طالب علم عملی مسائل کو سمجھیں گے اور کمیشن کے صدر، ممبران اور اسٹاف سے تبادلۂ خیال کرسکیں گے۔ مدت کے آخر میں ایسے طلبہ کورمزی اعزازیہ کے ساتھ ایک سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف لا، نرما یونیورسٹی احمدآباد کی طالبہ سرشتی ورما نے چند روز قبل اپنی انٹرن شپ پوری کی اور ان کو سرٹیفکٹ دیا گیا۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *