ڈی ایم عنایت خان کی منفرد پہل،’تاحیات اٹھائیں گی شہیدوں کی بیٹیوں کا خرچ‘

Share Article

 

شہیدوں کوخراج عقیدت پیشکرتے ہوئے شیخ پورہ کی ڈی ایم عنایت خان نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے لئے ایک بینک اکاؤنٹ کھول دیا ہے جس میں لوگ تعاون کریں، یہی شہیدوں کے لئے سچی خراج عقیدت ہوگی۔غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورا علاقے میں سی آر پی ایف پر ہوئے حملے میں 44 جوان شہید ہو گئے تھے، جن میں سے دوجوان، سنجے کمار سنہا اور رتن ٹھاکر بھی بہار کے ہیں۔ وہیں ایک جوان زخمی بتایا جا رہا ہے۔ شہید ہوئے دونوں جوان بھاگلپور اور مسوڑھی کے رہنے والے ہیں۔

 

Image result for sheikhpura dm inayat khan

 

پٹنہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے لئے بہار کے شیخ پورہ ضلع کی ڈی ایم عنایت خان نے منفرد پہل کی ہے۔انہوں نے پلوامہ میں سی آر پی ایف پر حملے میں شہید جوان سنجے کمار سنہا اور رتن کمار ٹھاکر کی ایک ایک بیٹی کو گود لینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ بہار کے دونوں شہیدوں کی ایک ایک بیٹی کی تعلیم کے ساتھ ان کی پرورش کا بھی زندگی بھر خرچ اٹھائیں گی۔

 

Image result for sheikhpura dm inayat khan

 

شیخ پورہ کی ضلع مجسٹریٹ عنایت خان نے شہیدکے اہل خانہ کی مدد کے لئے دو دنوں کی تنخواہ بھی عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی تمام ملازمین کو بھی ایک دن کی تنخواہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے عام لوگوں سے بھی شہیدوں کے خاندانوں کی مدد میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

Bihar DM adopts daughters of martyred CRPF jawans

 

شہیدوں کوخراج عقیدت پیشکرتے ہوئے شیخ پورہ کی ڈی ایم عنایت خان نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے لئے ایک بینک اکاؤنٹ کھول دیا ہے جس میں لوگ تعاون کریں، یہی شہیدوں کے لئے سچی خراج عقیدت ہوگی۔غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورا علاقے میں سی آر پی ایف پر ہوئے حملے میں 44 جوان شہید ہو گئے تھے، جن میں سے دوجوان، سنجے کمار سنہا اور رتن ٹھاکر بھی بہار کے ہیں۔ وہیں ایک جوان زخمی بتایا جا رہا ہے۔ شہید ہوئے دونوں جوان بھاگلپور اور مسوڑھی کے رہنے والے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *