تین بار طلاق طلاق بول کر چھوڑ گیا شوہر

Share Article

جھنجھنو میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر تین بار طلاق طلاق بول کر اسے چھوڑ دینے کا الزام لگایا ہے۔ معلومات کے مطابق سیکر کی بیٹی اور شہر میں باکرا موڑ روڈ پر رہنے والی نجمہ نے اپنے شوہر عارف پر الزام لگایا کہ اس کا شوہر اس تین بار طلاق بول کر اسے چھوڑ گیا۔ نجمہ کا کہنا ہے کہ پیر کو اس کا شوہر عارف اسے لے کر جھنجھنو کورٹ احاطے پہنچا۔ جہاں پر اس نے اسے تین بار طلاق کہا اور اسے چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔متاثرہ نجمہ منگل کو اپنی ماں کے ساتھ رپورٹ درج کروانے خاتون تھانے پہنچی۔

اپنی رپورٹ میں نجمہ نے بتایا کہ وہ سیکر کی رہنے والی ہے اور ڈھائی سال پہلے اس کا نکاح شہر کے وارڈ نمبر 34 کھوہرا محلہ رہائشی عارف کے ساتھ ہوا تھا۔ عارف نے اس وقت اس سے یہ کہہ کر شادی کی تھی کہ اس کی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے۔ لیکن بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ اس کی اس کی پہلی بیوی زندہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔ عارف نے پہلی بیوی کے رہتے دھوکے سے اس سے دوسری شادی رچا لی تھی۔ اب اس کو طلاق دے کر بے سہارا چھوڑ دیا ہے۔

خاتون تھانہ جھنجھنو کے تھانا افسر کے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ عورت کی شکایت پر پولیس نے جہیز استحصال کا معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ معاملہ تین طلاق کا ہے یا نہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *