تین طلاق بل خواتین کے حقوق کامعاملہ: میگھوال

 

مرکزی بڑی صنعت کے وزیر ارجن میگھوال نے کہا ہے کہ تین طلاق بل مسلم خواتین کے حقوق کا موضوع ہے، نہ کہ مذہب میں دخل دینے کا معاملہ۔دو روزہ دورے پر بیکانیر آئے مرکزی وزیر ارجن میگھوال نے ہفتہ کو میڈیا سے کہا کہ لوک سبھا میں فی الحال کارروائی چل رہی ہے۔ اچھا فلور مینجمنٹ ہے، امید ہے اپوزیشن تعاون کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایات دی ہیں کہ سب کو ساتھ لینا ہے اور جو اہم بل پاس کرانے میں اپوزیشن، اگر تمام مثبت باتوں پر تعاون کرے تو ملک کے مفاد میں اچھا رہے گا اس لئے ہم نے اہم بلوں پر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی۔ اپوزیشن جماعتوں سے کہا بھی کہ وہ ملک کے مفاد میں اہم بل پاس کرانے میں معاونت کریں۔ تین طلاق بل کو لے کر اپوزیشن کو بھی اب سمجھ میں آ گیا کہ یہ خواتین کے حقوق سے متعلق معاملہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *