Distribution-blanket
ان دنوں ریاست اترپردیش سمیت شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے جن کی وجہ سے ہرجاندارمخلوق نفسانفسی اورپریشانی کے عالم میں ہے۔ شدید ٹھنڈ سے ایک بار پھر عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ،لوگ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس صورت حال میں معاشی طورپرکمزورطبقات کے لئے یہ موسم سرمااوربھی زیادہ صبرآزما ہو جاتاہے۔ خاص طورپرغرباء کیلئے اس موسم کی سختیوں کا سامنا کرنا بہت مشکل کام بن جاتاہے۔
Distribution-blanket0
ایسے میں مشرقی یوپی میں سماجی کارکن حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے ملک و قوم کی خدمت کیلئے آگے بڑھ کر بلا تفریق ذات پات پھریندہ تحصیل کے لہرا کریم پور گاوں میں بڑے پیمانے پر کمبل تقسیم کیا۔ جو تا ایں دم تحصیل کے دیگر علاقے میں ہنوز جاری ہے۔ اس قابل تحسین مہم میں ایس ڈی ایم آر بی سنگھ نے بھی شرکت کی اور انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
14جنوری کوغرباء میں کمبل تقسیم تقریب میں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے کہا کہ اس مستحسن عمل میں دیگر ملی و فلاحی تنظیموں کو بھی آگے بڑھ کر آنا چاہیے، اور جہاں تک ممکن ہو سکے ضرورت مندوں کی آواز پر لبیک کہنا چاہیئے تاکہ ملک کی غربت کا خاتمہ ہوسکے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، محمد شاہد خان، ابوطلحہ خان، شفیق پردھان، رفیع اللہ لاری، ارشاد علی، و دیگر علاقے کے لوگ بھی موجو تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here