صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندکے ہاتھوں نیشنل فلم ایوارڈ تقسیم

Share Article
 boni-kapoor
بالی ووڈ کیلئے 3مئی کادن بیحدخاص رہا۔کیونکہ صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کووندنے جمعرات کو نئی دہلی میں 65ویں قومی فلم ایوارڈ مستحقین کو پیش کیا۔ آنجہانی سرکردہ اداکارہ سری دیوی کو اْن کی فلم موم کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بعداز مرگ دیا گیاجبکہ رِدھی سین کو بنگالی فلم نگر کیرتن میں اْن کے رول کیلئے بہترین اداکار ہ کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر اطلاعات ونشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی اور اسی محکمے کے وزیر مملکت راجیہ وردھن راٹھور بھی موجود رہے۔واضح رہے کہ ان ایوارڈس کا اعلان پچھلے مہینے کیا گیا تھا۔ فلم اداکار ونود کھنہ کو ہندی سنیما میں ان کی خدمات کیلئے بعداز مرگ بھارتی سنیما کا اہم اعزاز دادا صاحب پھالکے سے نوازا گیا۔ ونود کھنہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے 49ویں شخص ہیں۔ آسامی فلم ویلیج راک اسٹارکو بہترین فیچر فلم ایوارڈ، جبکہ فلم نیوٹن کو بہترین ہندی فلم کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔ جیاراج کو بھینکم فلم کیلئے بہترین ہدایتکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ فہد فاضل کو تھاؤندی موتھالْم درکشک شیوم کیلئے بہترین معاون اداکار، جبکہ فلم ارادھ کیلئے دبیہ دتہ کو معاون اداکارہ کے اعزاز سے نوازاگیا۔ باہوبلی۔2 کو بہترین پاپولر فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ دھاپا کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *