بھوپال سے الیکشن لڑیں گے کانگریس کے قدآورلیڈردگوجے سنگھ 

Share Article
digvijay

بھوپال: کانگریس کے قد آورلیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ آئندہ لوک سبھا الیکشن مدھیہ پردیش کے بھوپال سیٹ سے پارٹی امیدوارہوں گے ۔یہ جانکاری نیوزایجنسی اے این آئی نے دی ہے۔
اس سے پہلے کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے گزشتہ رات 35 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی تھی۔ اس فہرست میں اتر پردیش سے 9، تمل ناڈو سے 8، چھتیس گڑھ سے 4، جموں و کشمیر سے 3، مہاراشٹر سے 5، اڑیسہ سے 2، تلنگانہ سے 1، تریپورہ سے 2 اور پڈوچیری سے 1 امیدوار کا اعلان کیا تھا۔اس لسٹ میں خاص بات یہ تھی کہ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر کی سیٹ بدل دی گئی ہے اور انہیں مرادآباد کی جگہ فتح پور سیکری سے اتارا گیا ہے۔وہیں مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو راج ببر کی جگہ مرادآباد لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *