ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح ،جدید سہولیات سے آراستہ کلاس روم بھی دستیاب 

Share Article
DPC

نئی دہلی:معروف این جی او شیکھر نے گذشتہ دنوں پولس پبلک لائبریری کے تحت ڈیجیٹیل لائبریری کا افتتاح کیا ہے جو انٹر نیٹ ، لیپ ٹاپ سمیت تمام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے ۔ اسمارٹ کلاس روم ہے جس سے طلبہ وطالبات باآسانی فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار شیکھر آرگنائزیشن کے چیرمین ندیم فاروقی نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہندوستان کی پہلی ڈیجیٹل لائبریری ہے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پولس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہاکہ ڈیجیٹل لائبریری کی شروعات شیکھر کی قابل تعریف کاوش ہے اور اس سے طلبہ وطالبات کو حصول تعلیم میں بہت آسانی ہوگی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ مزید آگے بڑھیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر دہلی پولس کے اسپیشل کمشنر آر پی اپادھیائے ۔ اسپیشل کمشنر وویمن سیل نزہت حسن ۔ شری واستو ۔ جوائنٹ پولس کمشنر سدن رینج وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ شیکھر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مارچ 2012 سے دہلی پولس پبلک لائبریری خدمات جاری ہے جہاں فری ایجوکیشن ،مفت کوچنگ کی خدمات دستیاب ہے ۔طلبہ وطالبات کو امتحانات کی تیاری بھی کرائی جاتی ہے ۔اب تک دولاکھ سے زیادہ طلبہ وطالبات استفاد ہ کرچکے ہیں اور خواتین کے فلاح وبہبود اور انہیں بااختیار بنانے پر شیکھر کی خصوصی توجہ ہے ۔ اگلے دنوں میں اسے مزید منظم کیا جائے گا اور ای لائبریری کی سہولیات بھی دستیا ب ہوگی جہاں طلبہ کتابیں ،اخبارات او ر دیگر چیزیں صرف ایک کلک پر پڑھ سکیں گے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *