تیل کی قیمتوں میں پھراضافہ

Share Article
petrol-diesel
تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔پیرکوپھرسے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی ہے لیکن ڈیزل کی قیمتوں میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 75.46 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پٹرول کی قیمت 82.72 تک پہنچ گئی ہے۔
وہیں، عروس البلادممبئی کی بات کریں تووہاں بھی پٹرو ل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہواہے لیکن ڈیزل کی قیمتوں میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 88.18 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 79.11 روپئے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کو پٹرول کی قیمتوں میں دہلی میں 6 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 82.72 روپے اور ڈیزل 75.38 روپئے میں مل رہا تھا۔یادرہے کہ اس سے پہلے ہفتہ کوبھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *