سلمان خان کے خلاف معاملہ درج،خاتون ڈانسر نے لگایاسنگین الزام

Share Article
salman-yusuf-khan
بالی ووڈ کے مشہورکوریوگرافر اورکئی ڈانسنگ ریئلٹی شوکے فاتح سلمان یوسف خان کے خلاف چھیڑخانی کا معاملہ درج کیاگیاہے۔سلمان پرالزام ہے کہ اس نے ایک خاتون کوریوگرافر کولندن میں شوکرنے کیلئے بلایاتھا۔پھراس نے اپنی کارمیں سلمان نے خاتون کوریوگرافر سے چھیڑخانی کی۔ممبئی پولس نے سلمان یوسف خان کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ میں لگ گئی ہے۔
imageedit
اس معاملے میں شکایت کنندہ بھی ایک ماڈل اورڈانسرہے۔اس نے اپنی شکایت میں الزام لگایاہے کہ ڈانس انڈیا ڈانس فیم سلمان خان نے اسے ایک تقریب میں پرفارم کرنے کے نام پراوشواراکے کیفیٹیریامیں بلایاتھا۔سلمان نے انہیں بتایاکہ انہیں دبئی کے بالی ووڈ پارک میں پرفارم کرناہے۔اس شو میں کئی اورڈانسر بھی اس کے ساتھ جارہے ہیں۔ان کی جب بات چیت ختم ہوگئی توسلمان نے اسے گھرچھوڑنے کی بات کہی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ جیسے ہی وہ کارمیں بیٹھی سلمان نے اس کے جسم میں ہاتھ لگانا شروع کردیا۔ کسی طرح وہ وہاں سے نکلی اورگھرچلی گئی۔لیکن تب تک وہ سلمان کواپنا پاسپورٹ دے چکی تھی۔
لڑکی کا الزام ہے کہ جب اس نے سلمان کے ساتھ دبئی جانے سے منع کیاتووہ دھمکانے لگا۔اس کی کئی کوشش کے بعدبھی سلمان نے اس کا پاسپورٹ نہیں لوٹایا۔مجبوری میں اسے اس کے ساتھ پہلے دبئی ،پھربحرین میں جاکرپرفارم کرنا پڑا۔شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ وہاں بھی سلمان نے اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
معاملہ اگست2018کاہے۔لڑکی کا الزام ہے کہ سلمان اوراس کے لوگوں کے ڈرکی وجہ سے معاملہ درج نہیں کراپارپی تھی۔اب اوشیورپولس نے سلمان کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *