دہلی -این سی آرمیں میں حبس زدہ گرمی سے لوگ پریشان

Share Article
delhi-temperature
دہلی -این سی آرمیں گرمی سے کوئی راحت کی خبرملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں لوگوں کا حبس زدہ گرمی سے براحال ہے ۔یواین آئی کے مطابق،ہفتہ کو صبح کم درجہ حرارت 31.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے مقابلے میں ہفتہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری زیادہ ہے۔ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ نے ہفتہ کو دن میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 47 فیصد رہی۔جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *