دہلی-این سی آرمیں بوندابوند بارش، جموں و کشمیر- ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برفباری

Share Article

دلی والوں کو نئے سال کے پہلے ویکنڈ میں ہی بارش دیکھنے کو مل گئی ہے۔

 

سی بی آئی کو کان کنی شعبہ کے بابو گھر سے ملے دو کروڑ، جانیے پورا معاملہ ہے کیا

دلی والوں کو نئے سال کے پہلے ویکنڈ میں ہی بارش دیکھنے کو مل گئی ہے۔ اتوار کی صبح دہلی- این سی آر کے متعدد علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں زبردست برفباری کی خبر ہے۔ برفباری نے وہاں کی عام زندگی پر بریک لگا دیا ہے۔

 

حالاںکہ، دار الحکومت میں دن میں سردی ابھی اتنی نہیں ہے۔ لیکن، رات میں درجہ حرارت کافی نیچے چلا جاتا ہے۔ صبح کافی دیر تک دھند چھائی رہتی ہے۔ وہیں اترپردیش میں مسلسل دوسرے دن ہفتہ کے روز بھی کہرے کا قہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مشرق، مغربی اور وسطی اتر پردیش کے زیادہ تر علاقے کہرے کی چادر میں لپٹے رہیں گے۔ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے کم سے کم 15 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ہوا بازی کی خدمات پر بظاہر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *