دہلی ہائی کورٹ سے نریش گوئل کو راحت نہیں

Share Article
Delhi high court was hearing Naresh Goyal’s petition which challenges the lookout circular (LOC)

 

عدالت کا لک آئوٹ سرکلرپر روک لگانے سے انکار

 

جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل کو دہلی ہائی کورٹ سے فی الحال راحت نہیں ملی ہے۔ کورٹ نے ان کے خلاف جاری لک آئوٹ سرکلر پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ کورٹ نے لک آئوٹ سرکلر کے خلاف ان کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ گزشتہ پانچ جولائی کو ہائی کورٹ کے جج وبھو باکھرو نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔

Image result for Delhi Naresh Goyal no relief from the High Court

نریش گوئل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہسیریس فراڈ انویسٹی گیشن آفس (ایس ایف آئی او) کے کہنے پر ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ایس ایف آئی او کمپنی امور کی وزارت کے تحت آتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نریش گوئل کو لک آؤٹ سرکلر کے بارے میں تب پتہ چلا جب وہ 25 مئی کو دبئی کے لئے پرواز سے روانہ ہونے والے تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا ای سی آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر لک آؤٹ سرکلر جاری کیا جائے۔

Image result for Delhi Naresh Goyal no relief from the High Court

قابل ذکر ہے کہ جیٹ ایئر ویز میں بحران پیدا ہونے کے بعد نریش گوئل اور ان کی بیوی انیتا گوئل نے بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نریش گوئل نے جیٹ ایئر ویز کے چیئرمین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *