دلی میٹرو کا نیا سال کا تحفہ، پنک لائن شروع

Pink Line Metro

دلی میٹرو پنک لائن راجدھانی دلی والوں کے لیے میٹرون کی طرف سے نیا سال کا تحفہ آیا ہے۔ دلی میٹرو کے پنک لائن کا نیا سیکشن آج شروع ہوا۔ مرکزی وزیر ہردیپ پوری اور دلی کےنائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا نے اس کی شروعات کی۔
دلی وانوں کے لیے نیا سال خوشخبری لے کر آیا ہے یہ خبر آپ کو جام سے راحت دلائے گی۔ دلی میٹرو کی پنک لائن کا نیا تعمیر شدہ میور وہار پاکیٹ-1اور لاج پت نگر روٹ سوموار سے عام لوگوں کے لیے کھل گیا ہے۔ اس روٹ پر میٹرو کے چلنے پر آنند وہار کے بعد حضرت نظام الدین دلی میں گاڑیوں کا دوسرا بڑا مرکز بن جائے گا۔

دلی مے نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا اور مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے ہری جھنڈی دکھا کر سوموار کو اس دیکشن کی شروعات کی۔ اس روٹ کی کل لمبائی9.7کیلومیٹر ہے۔ اس میں 5میٹرو اسٹیشن ہیں۔اس روٹ کی وجہ سے اب مسافر سیدھے طورپر مشرقی دلی سے جنوبی دلی سے جڑیں گے۔ا س روٹ کے وجود میں آنے پر دلی کے آشرم میں جام سے راحت ملے گی۔

 

یہاں میٹرو اسٹیشن پر سرائے کالے خاں بس اڈا اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن دونوں طرف سے داخل اور خارج ہوں گے۔ جنوبی ہندوستان کو جانے والی زیادہ تر ٹرین حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے سرکولیٹ ہوتی ہیں۔
میڑو کا یہ کاری ڈور59کلیومیٹر لمبی پنک لائن میٹرو روٹ کا حصہ ہے جو شیو وہار کو مجلس پارک سے جوڑتا ہے۔ یہاں اس سال کھلنے والی تیسری و آخری میٹرو لائن ہے، باقی دو پر پہلے شروع ہو گیا ہے۔ پنک لائن کے اس کاری ڈور کےلیے میور وہار پاکیٹ سے انٹر چینج کرنی ہوگی۔
آپ کو بتادیں کہ نئے سال کے موقع پر میٹرو کے وقت میں کافی تبدیلی ہوئی ہے۔ اس دوران دلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر31دسمبر کی رات9بجے کے بعد نکاس بند ہو جائے گا۔ حالانکہ مسافر یہاں سےمیٹرو پکڑ سکیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *