پاک رشتہ شرمسار:اپنی ہی 8سال کی بہن کے ساتھ بھائی نے کیاریپ،حالت نازک

Share Article
general-photo-rape-victim
ویسے توقومی راجدھانی دہلی میں آئے دن حیوانیت کے نئے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں۔اب تک تویہی کہاجارہاتھاکہ ملک میں لڑکیاں گھرسے باہرمحفوظ نہیں ہیں۔لیکن ایساواقعہ سامنے آیاہے کہ لڑکیاں نہ ہی گھرکے باہرمحفوظ ہیں اورنہ ہی گھراندر۔درصل دہلی کے آدرش نگرمیں 8سال کی بچی کے ساتھ اس کے بڑے بھائی کے ذریعہ مبینہ طورپرجنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیاہے۔حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ریپ کاملزم بھائی بھی نابالغ ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں ایک حالیہ واقعہ نے پھرپورے ملک کوشرمسارکردیا۔پولس سے ملی جانکاری کے مطابق، یہاں کے آدرش نگرمیں بڑے بھائی نے آٹھ سال کی چھوٹی بہن کے ساتھ ریپ کیا۔پولس کویہ جانکاری یہاں کے مقامی اسپتال سے پیرکوملی۔
پولس نے بتایاکہ بچی کے پرائیویٹ پارٹ سے لگاتاربلڈنگ کے بعد اسے اسپتال میں لے جایاگیا۔اس واقعہ کی پوری کہانی بچی نے کاؤنسلرسے بتایاکہ جب اس کے والدین گھرپر نہیں تھے تب اس کے بڑے بھائی نے اس کے ساتھزبردستی کی اور ریپ کیا۔شام کوجب والدین گھرپہنچے توانہو ں نے دیکھاکہ بچی کولگاتاربلڈنگ (خون بہہ رہاتھا)ہورہی ہے اس کے بعداسے اسپتال میں داخل کرایاگیا۔پولس نے بتایاکہ ملزم لڑکے کوحراست میں لے لیاگیاہے۔
بدھ کودہلی خواتین کمیشن کی صدرسیواتی مالیوال نے اسپتال پہنچ کرواقعہ کے بارے میں جانکاری لی۔ڈی سی ڈبلیونے اپنے جاری ایک بیان میں بتایاکہ لڑکی کی حالت کافی نازک ہے۔انہو ں نے کہاکہ متاثرہ کے ماں باپ کافی فکرمندہیں اورمزدوری کرتے ہیں۔کمیشن نے کہاکہ لڑکی کے علاج کیلئے پوری طرح مددکی جائے گی اورساتھ ہی معاوضے کی مانگ کی جائے گی۔
دہلی پولس ڈیٹاکے مطابق، راجدھانی میں روزانہ دوسے زیادہ چائلڈ ریپ کیس کے معاملے درج کئے جاتے ہیں۔30اپریل کے بعد سے ایسے 282معاملے سامنے آچکے ہیں ،وہیں اتنے ہی دنو ں میں گذشتہ سال 278معاملے درج کئے گئے تھے۔ڈیٹاکے مطابق، گذشتہ کل ملاکر894چائلڈ ریپ کیس کے معاملے درج کئے جاچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *