وندے ماترم کو قومی ترانہ قرار دیے جانے کا مطالبہ، دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کیا

Share Article

 

نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ نے وندے ماترم کو قومی ترانے کا درجہ دیے جانے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے۔عرضی بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے دائر کی تھی۔

 

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملک کی جنگ آزادی میں وندے ماترم کا اہم تعاون رہا ہے۔ ملک کی آزادی کے بعد قومی ترانہ جن گن من کو تو ترجیح دی گئی لیکن وندے ماترم کو بھلا دیا گیا۔وندے ماترم کے لئے کوئی قانون نہیں بنایا گیا۔ عرضی میں مطالبہ کیاگیاتھا اور تمام اسکولوں میں وندے ماترم کو قومی ترانہ کی طرح بجایا جانا چاہئے۔

 

17 فروری، 2017 میں سپریم کورٹ نے بھی اشونی اپادھیائے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 51 اے یعنی بنیادی فرض کے تحت صرف قومی ترانہ اور قومی پرچم کا ذکر ہے، اس لئے وندے ماترم کو لازمی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *