دہلی / بیٹی نے شوٹنگ رینج میں سرکاری پستول سے کی فائرنگ، انسپکٹر والد معطل

Share Article
Delhi / daughter firing from government pistol at shooting range, inspector father suspended

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے اپنی بیٹی سے شوٹنگ رینج میں کئی راؤنڈ فائرنگ کرا ڈالی۔ اسے لے کر محکمہ پولیس نے انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ معاملہ 13 ستمبر کا ہے، لیکن ویڈیو اب سامنے آنے پر معاملہ اجاگر ہوا ہے۔

شمال مغربی دہلی کی ڈپٹی کمشنر وجينتا آریہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ملزم انسپکٹر دنیش کمار شمال مغرب پولیس لائن میں RI کے عہدے پر تقریباً تین سال سے کام کررہے ہیں۔ ملزم انسپکٹر دہلی پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر بھرتی ہوا تھا۔ ویڈیوز دیکھنے کے بعد میں نے انہیں فوری طورپر معطل کر دیا ہے۔ اگرچہ اب چند نکات پر گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *