آئی پی ایل ایلمنیٹر:دہلی کیپٹلس اورسن رائزرس حیدرآبادکے درمیان دلچسپ مقابلہ آج

Share Article

DC-SRH

انڈین پریمیر لیگ کے 12 ویں سیزن کے ایلمنیٹر مقابلے میں بدھ کو وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم پر دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد آمنے سامنے ہوں گے۔میچ کا وقت شام 7:30 بجے ہے اور ٹاس شام 7:00 بجے ہوگا۔ اس میچ کو ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ جیتنے والی ٹیم کو فائنل کھیلنے کے کوالیفائنگ -2 میں کوالیفائنگ -1 ہارنے والی ٹیم سے 10 مئی کو مقابلہ کرنا ہوگا۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں ایلمنیٹر میچ میں دہلی کیپٹلس کا آج سامنا سن رائزرس حیدرآباد سے ہونا ہے۔ جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ دوسرے کوالیفائر میچ میں چنئی سپر کنگس سے بھڑے گی۔ دہلی کیپٹلس کے لئے آئی پی ایل فائنل میں پہنچنے کی راہ بھلے ہی مشکل ہو گئی ہو، لیکن راہ میں حائل رکاوٹوں کو پار کر کے یہاں تک پہنچی ٹیم بدھ کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایلمنیٹر جیت کر خود کو ثابت کرنا چاہے گی۔

 

انڈین پریمیر لیگ کے 12 ویں سیزن کے آغاز سے پہلے تبدیلی کرنے والی دہلی کیپٹلس اس سیزن کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے رہی۔ اب تک نچلے ہاف میں رہنے والی دہلی کیپٹلس پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی،جسے رکی پونٹنگ جیسے کوچ اور سوربھ گانگولی جیسے مشیر سے کامیاب تیور ملے ہیں۔ 14 میچوں میں نو جیت اور پانچ شکست کے بعد 18 پوائنٹس حاصل کرنے والی دہلی کیپٹلس ٹیم کی بدقسمتی رہی کہ اسے کرو یا مرو کا ایلمنیٹر کھیلنا پڑ رہا ہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *