آئی پی ایل 2019:ممبئی انڈینس سے ہوگی دہلی کی ٹکرآج

Share Article
DC-vs-MI

انڈین پریمئر لیگ 2019 کا 34 واں میچ آج(18اپریل) دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں آج کے اس مقابلے میں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کے میدان پر ایک دوسرے سے بھڑے گی۔آپ کوبتادیں کہ یہ مقابلہ رات 8بجے شروع ہوگا ،جبکہ اس سے پہلے ساڑھے سات بجے ٹاس ہوگا۔خاص بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گزشتہ میچوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد آمنے سامنے آ رہی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں دونوں ہی ٹیموں کے 10۔10 پوائنٹس ہیں۔

دہلی نے اپنے آخری تین میچوں میں رائل چیلنجرز بنگلور، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کو پٹخنی دی ہے۔ ممبئی کی ٹیم میں حالانکہ تسلسل کی کمی نظر آئی ہے۔ وہ اپنے گزشتہ میچ میں کنگز الیون پنجاب کو شکست دینے کے بعد آ رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ حالانکہ الگہو گا کیونکہ دونوں ٹیموں کو کوٹلہ کی سست پچ کا سامنا کرنا ہے جو کسی بھی لحاظ سے آسان نہیں ہے۔ممبئی کے بلے باز ان وکٹوں پر کھیلنے کیعادی ہیں جہاں گیند اچھے سے بلے پر آتی ہے۔دہلی کی ٹیم کے پاس بھی شیکھر دھون، پرتھوی شا، شریس ایر، اور رشبھ پنت جیسے کچھ اچھے اسٹروک لگانے والے بلے باز ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ دونوں ٹیموں کے بلے باز کس طرح سے پچ سے تال میل بٹھاتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *