آئی پی ایل سیزن-12:پنجاب کے خلاف مقابلے کیلئے دہلی کی ٹیم تیار

Share Article
delhi-capitals-vs-kings-xi-punjab

نئی دہلی:آئی پی ایل 2019کے 37وا ں مقابلہ پنجاب اوردہلی کے بیچ ہوگا۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ(آج) کو کنگز الیون پنجاب کا سامنا کرے گی۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں جمعرات کو ممبئی انڈینس کے ہاتھوں ملی 40 رنوں کی شکست کو بھلاتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف اپنے اگلے مقابلے کے لئے تیار ہے۔ یہ مقابلہ آج رات 8بجے کھیلا جائے گا۔جبکہ ساڑھے سات بجے ٹاس ہوگا۔آپ کوبتادیں کہ گزشتہ مرتبہ جب ان دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا تو دہلی کو 14 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیم اس طرح ہے:

دہلی:شیکھردھون، پرتھوی شا، شریس ایر(کپتان) رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، کولن انگرام، کرس مورس، اکشرپٹیل، کاگیسو راباڈا، امت مشرا، ایشانت شرما، سندیپ۔

پنجاب: کریس گیل، کے ایل راہل، مینک اگروال، کرون نائر؍نچولس پورن، سرفرازخان، مندیپ سنگھ، سیم کرن ، آراشون(کپتان) ، انڈروٹائی، محمدسمیع۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *