آئی پی ایل 2019:دہلی اورچنئی کے درمیان دلچسپ مقابلہ آج

Share Article

DC-v-CSK

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں ایڈیشن کے 50 واں مقابلہ آج (بدھ) ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگ اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ رات 8بجے سے ہوگاجبکہ ٹاس ساڑھے سات بجے ہوگا۔اس میدان پر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل سات مقابلے کھیلے گئے۔ان میں چنئی نے پانچ اور دہلی نے صرف دو میچ اپنے نام کئے۔دہلی کو پچھلی جیت 2010 میں ملی تھی۔

dc
آئی پی ایل میں دونوں نے اب تک ایک دوسرے کے خلاف 19 میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے چنئی نے 13 اور دہلی نے 6 جیتے ہیں۔ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی کی کارکردگی کی بات کریں تو وہ اس میدان پر گزشتہ چھ میچ میں صرف ایک ہاری ہے۔

csk
اس سیزن میں دونوں ٹیمیں 12-12 میچ کھیل کر 8-8 مقابلے جیت چکی ہیں۔ لیکن نیٹ رنریٹ کی بنیاد پر دہلی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ایسے میں اس میچ میں شریس ایر کی قیادت والی دہلی جہاں چنئی کو شکست دے کر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہے گی۔ وہیں، مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچنے کے لئے دہلی کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *