دہلی بی جے پی نے وزیر اعلی کیجریوال کی سیکورٹی ہٹانے کے لئے وزارت داخلہ کو لکھا خط

Share Article

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی پردیش یونٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس بیان کے بعد سیکورٹی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں کیجریوال نے خود بولا ہے کہ ان کی حفاظت میں لگے سیکورٹی اہلکار ان کاقتل کر سکتے ہیں۔ بی جے پی دہلی پردیش یونٹ نے دہلی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے سربراہ اور وزیر اعلی کیجریوال کو دی جانے والی سیکورٹی کو ہٹا لی جائے۔

Image result for delhi bjp and aap aadmi party

وزیر اعلی کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ ان کی حفاظت میں لگے سیکورٹی اہلکار خود ان کا قتل کر سکتے ہیں، جیسے ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ ہوا تھا۔اس پر دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے اتوار کو دہلی کے پولیس کمشنر، وزارت داخلہ اور دہلی ایل جی کو خط لکھ کر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سیکورٹی ہٹانے کو کہا ہے۔ پروین شنکر کپور نے خط میں لکھا ہے کہ اروند کیجریوال کو دہلی پولیس سے فوری طور پرمعافی مانگنی چاہئے اور اگر وہ معافی نہیں مانگتے ہیں تو سیکورٹی واپس لے لینی چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعلی کیجریوال کے بیان کے بعد ان کی سیکورٹی میں تعینات سارے سکیورٹی اہلکاروںکی ذہنی کیفیت پر اظہار فکر کرتے ہوئے ان کی کاؤنسلنگ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Image result for delhi bjp and aap aadmi party

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران ایک نیوز چینل سے بات چیت میں بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی ان کا قتل کروانا چاہتی ہے کیونکہ ہم نے دہلی میں اسکول اوراسپتال کھلوائے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *