دہلی:قرول باغ کے ایک ہوٹل میں لگی بھیانک آگ، اب تک 17 افراد ہلاک

Share Article
arpit
دہلی کے قرول باغ علاقہ کے ایک ہوٹل میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ یہ آگ منگل کی صبح تقریبا 5 بجے لگی۔اس آگ کی زد میں آنے سے ایک بچہ سمیت اب تک 17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ وہیں کئی افراد بری طرح زخمی وجھلسے بتائے جا رہے ہیں۔ بائربرگیڈ اہلکاروں نے اب تک قریب 35لوگوں کوباہرنکال لیاہے۔حالانکہ بتائے جارہے ہیں کہ ابھی بھی کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

ارپت نام کا یہ ہوٹل میٹرو کی پلر نمبر 90 کے پاس ہے۔ آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔راحت وبچاؤ کا کام جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جان بچانے کے لئے چوتھی منزل سے کچھ لوگ سڑک پر کود گئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایاہے۔
hotel-arpit
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *