دہلی میں غیر ملکی عورت سے مارپیٹ اوراجتماعی عصمت دری، مقدمہ درج

Share Article

 

نئی دہلی، راجدھانی دہلی میں شرمسار کرنے والی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں وسنت کنج علاقے میں ایک غیر ملکی خاتون سے اجتماعی آبروریزی کی خبر ہے۔ مخالفت کرنے پر عورت کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔ پولیس مقدمہ درج کرکیملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔اطلاع کے مطابق 31 سالہ خاتون ازبکستان کی شہری ہے، جو دو ماہ پہلے ہی ہندوستان آئی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ ان دنوں دہلی میں رہ رہی ہے۔ اس کی دوستی گڑگاؤں کے یش راج (25) سے تھی، جس نے 10 اگست کو مذکورہ خاتون کووسنت کنج میں واقع سکیئر مال کے پاس بلایا تھا۔ غیر ملکی خاتون کے وہاں پہنچنے پر یش راج اسکارپیو سے لینے پہنچا تھا۔ اس وقت اس کے ساتھ گاڑی میں دو مزیدر دوست تھے، جنہوں نے غیر ملکیخاتون کے ساتھ عصمت دری کی۔ اس دوران خاتون کی مخالفت پرملزمین نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی، بعد میں دھمکی دیتے ہوئے ملزمین فرار ہوگئے۔ عورت کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور اگلے دن 11 اگست کو اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ وسنت کنج نارتھ تھانہ پولیس نے مترجمکی مدد سے بات کی اور متاثرہ کے بیان پر اجتماعی عصمت دری، مارپیٹ اور دھمکی دینے سے متعلق مقدمہ درج کرلیاہے۔ فی الحال معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *