اسلامی اتحاد فاؤنڈیشن اور شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے وفدنے سواتی مالیوال سے کی ملاقات

Share Article
faheem-baig
کٹھوعہ اور اناؤ کی بیٹیوں کو انصاف دلانے کے لئے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال گزشتہ 6دنوں سے راج گھاٹ پر بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں ان کی حمایت کے لئے آج اسلامی اتحاد فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر اور شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرفہیم بیگ کی قیادت ایک وفد نے ملاقات کی تاکہ ان کی تحریک مزیدمضبوط ہو۔ڈاکٹر فہیم بیگ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت زانیوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا کوئی ذات نہیں ہوتی مگر افسوس آج ہمارے ملک میں کچھ شدت پسند سیاست کی روٹی سینکنے کے لئے مذہب کا نام استعمال کرکے گنہگاروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر بیگ نے مزید کہا کہ سواتی مالیوال کی یہ قربانی ضائع نہیں جائے گی ،ان معصوم بیٹیوں کو انصاف مل کے رہے گا اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر حکومت پر دباؤ بنائیں اور 6 ماہ کے اندر پھانسی کی سزا کا قانون بنانے کی مانگ کریں ۔ ساتھ ہی مہذب معاشرے کی تعمیروتشکیل کے لئے اپنی بہن بیٹیوں کی طرح دوسری خواتین کا بھی احترام کی نظر سے دیکھیں اور ان کی حفاظت کریں۔تنظیم کے صدر مرزا شاہد چنگیزی، مولانا جاوید قاسمی، آل انڈیا امام فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا عارف قاسمی، حاجی شفیق، حاجی عارف ،نذیر ادریسی، ناظم، عتیق قریشی، فیضان خان، اسامہ خان، نذیر سیفی، فہمیدہ بانو نے سواتی مالیوال سے ملاقات کر ان کے صحت اور نیک مقصد میں کامیابی کی دعا کی۔سواتی مالیوال نے سبھوں کاہاتھ جوڑ تمام سلام کیا اور کہا کہ آپ کے آنے سے میرا حوصلہ بڑھا ہے اور براہ مہربانی آپ تمام لوگ ہماری بیٹیوں کو انصاف دلانے کی لئے پورے سماج میں بیداری لائیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *