ماں کے بوائے فرینڈ نے صفائی میں تاخیرہونے پر معصوم بچے کو بے رحمی سے پیٹا،ویڈیو

Share Article

gym

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک معصوم بچے کے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بچے کی پٹائی اتنی بری طرح گئی کہ بچہ گھر کے باہر بیہوشی کی حالت میں ملا۔ جس کے بعد بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اسپتال نے اس کی جانکاری پولیس کو بھی دی۔ جس کے بعد ملزم جم مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

الزام ہے متاثرہ بچے کی ماں کا افیئر کسی سے چل رہا ہے جو جم چلاتا ہے۔ ماں کے ہی مبینہ عاشق جم مالک نے بچے کی طرف سے صفائی میں تاخیر ہونے پر کودنے والی رسی سے اس کی پٹائی کی ہے۔بچے نے بتایا کہ پہلے بھی اسی طرح جم مالک صفائی سے انکار کرنے پر اکثر اسے مارتا پیٹتا تھا۔ پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لیا ہے اور جم مالک کی تلاش کر رہی ہے۔

خاتون اپنے تین نابالغ بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ شوہر کا تین سال پہلے موت ہو چکی ہے۔ تینوں بچے پیٹ بھرنے کیلئے بال مزدوری کرتے ہیں۔ الزام ہے کہ خاتون کا جم چلانے والے آزاد سے افیئر ہے۔خاتون کا سات سالہ بیٹا جم میں صفائی کرتا ہے۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ جم کی صفائی میں تاخیر ہونے پرمالک نے اسے جم میں کودنے والی رسی سے بری طرح پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔ بچے کی کمر اور جسم کے کئی حصوں میں شدید زخم کے نشانات ہیں۔

وہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت جم مالکبچے کو پیٹ رہا تھا اس کی ماں بھی وہاں موجود تھی، لیکن اس نے بچے کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ زخمی بچہ جم سے بھاگ آیا اور گھر کے قریب آکر بیہوش ہو گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *