دیپیکا اور رنویر کپور کی کیمسٹری ناظرین کو پھر لبھائے گی

Share Article

دیپیکا پادوکون رنویر کپور کےساتھ اسکرین شیئر کرنے والی ہیں فلم ہدایت کار لو رنجن ہوں گے۔

 

بھوجپوری سپر اسٹار نرہووا کی ہٹ جوڑی

 

دیپیکا پادوکون اور رنویر کپور ایک بار پھر پردے پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ا س سے پہلے دونوں کئی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ پردے پر دونوںکی کیمسٹری کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اب دونوں سونو کے ٹیٹو کی سویٹی کے ہدایت کار لو رنجن کی اگلی فلم میں ساتھ دیکھیں گے۔

 

 

ڈیکن کرونیکل کی خبر کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2019کے درمیان میں شروع ہوگی۔ دسمبر2020میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں رنویر کپور کے علاوہ اجے دیوگن بھی اہم کردار میںہوںگے۔ فلم ایک لو اسٹوری ہے۔ فلم کا ٹائیٹل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ بتا دیں کہ دیپیکا نویر کی ساتھ میں یہ چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے دونوں بچنا اے حسینو، یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا میں ساتھ آئے تھے۔ حال ہی میں دیپیکا پادوکون کے رنویرسنگھ کے ساتھ فلم 83میں نظر آنے کی خبریں زوروں پر تھیں۔ ایسی خبر تھی کہ وہ فلم میں دیپیکا رنویر کی بیوی کا کردار ادا کریںگی۔ لیکن بعد دیپیکا اس سے انکار کر دیا۔ انہوں نےکہا میں رنویر کے دل کی رانی ہوں۔ صرف یعنی کردار آج کل نبھا رہی ہوں۔ آن اسکرین ساتھ کام نہیں کر رہی ہوں۔ بتادیں کہ رنویر فلم میںکرکیٹر کپل دیو کے رول میں نظر آنے والے ہیں۔ اسکی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے جارہی ہے۔

 

 

 

فرنٹ کی بات کریں تو دیپیکا جلد ہی ہدایت کار میگھنا گلزار کی ’چھپاک‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ا س فلم میں دیپیکا ایک ایسیڈ اٹیک سے جھوج رہی لکشی اگروال کی کردار ادا کررہی ہیں۔ وہیں رنویر کپور ان دونوں برہماستر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ ان کے برعکس رول میں ہیں۔ ایسا پہلی بار ہے کہ دونوں ساتھ میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ہدایت کار آیان مکھرجی کررہے ہیں۔ اس میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم رول میں ہے۔ فلم برہماستر تین حصوں میں میں بنے والی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *